اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام عید میلاد النبی ﷺ کی روحانی محفل کا انعقاد

اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس (IUJ) کے زیر اہتمام یکم ستمبر کو عید میلاد النبی حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کے سلسلے میں ایک پروقار اور روحانی محفل کا انعقاد کیا گیا، جس میں سینئر صحافیوں، یونین کے عہدیداران، اراکین، صحافی برادری اور تاجر برادری نے بھرپور شرکت کی۔
محفل میں بڑی تعداد میں بچوں نے قرآن خوانی کی اور بچوں کی جانب سے ختمِ قرآن اور سپارے مکمل کرنے کی سعادت بھی حاصل کی گئی۔ اس موقع پر بچوں کے لیے خصوصی طور پر دعا کی گئی اور ان کے دینی تعلیم کے سفر میں کامیابی و برکت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا، جبکہ نعتِ رسولِ مقبول ﷺ اور قصیدہ خوانی بھی پیش کی گئی۔
شرکاء نے نبی کریم ﷺ کی سیرتِ طیبہ، اسوۂ حسنہ اور امتِ مسلمہ کے لیے آپ ﷺ کی تعلیمات و رہنمائی پر روشنی ڈالی۔
اس موقع پر ملک و قوم کی سلامتی، امن و استحکام اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ صحافی برادری کے مرحومین، بیمار صحافیوں اور مشکلات میں گھرے صحافیوں کے لیے بھی دعائے خیر کی گئی۔
محفل میں اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے چیئرمین شاہنواز خان، صدر فیاض تنولی، سینئر نائب صدر ملک ظفر اعوان ، نائب صدر نثار ڈانگرہ، سیکرٹری جنرل سردار سجاد طارق، فنانس سیکرٹری شیر دل خان، ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری محمد سلیم،جوائنٹ سیکریٹری سلمہ ملک، غلام مصطفیٰ ، امجد ، فیضان شاہ ، عمر فاروق ، فاروق خان ، اسماء سمیت دیگر عہدیداران اور مجلسِ عاملہ کے ارکان نے شرکت کی۔
تقریب میں رئیس الاخبار کے ایڈیٹر و پبلشر شہباز خان ، پاکستان پیپلز پارٹی اسلام آباد کے سینئر نائب صدر راجہ رضا عباسی، خرم تنولی، ملک رازق، اعظم تنولی، ایجاز ، جلال شاہ ، مانی بھائی ، اور تاجر برادری کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر اسلام آباد کی صحافی برادری کے نمائندگان اور دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔
نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے فنانس سیکریٹری عابد عباسی، ممبر گورننگ باڈی عامر بٹ اور ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (APP) سے مدثر لانگ نے بھی محفل میں شرکت کی۔ اسٹیج سیکریٹری جو کہ اسلام آباد یونین آف جرنلٹس کے جوائنٹ سیکٹری راشد عباسی نے محفل کے انتظامات میں خدمات سرانجام دیں، جبکہ دیگر سینئر صحافیوں اور صحافی برادری کے دوستوں نے بھی بھرپور شرکت کی۔
مقررین نے کہا کہ عید میلاد النبی ﷺ ہمیں محبت، اخوت، برداشت، عدل، انسانیت اور بھائی چارے کا درس دیتی ہے۔ نبی کریم ﷺ کی سیرتِ طیبہ اور تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر معاشرے میں امن، رواداری، بھائی چارے اور انسانیت کے جذبے کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔
محفل کے اختتام پر دعائے خیر قاری نسیم صاحب نے کروائی، جو اسلام اباد یونین آف جرنلٹس کے ڈپٹی جوائنٹ سیکریٹری ہیں۔ قاری نسیم صاحب نے ملک و قوم، امتِ مسلمہ، صحافی برادری، بچوں اور پوری انسانیت کی سلامتی، خوشحالی، امن اور اتحاد کے لیے خصوصی دعا کی۔ محفل میں شریک تمام افراد نے دعا میں آمین کہا۔



