اہم خبریں

انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیخلاف تمام امیدوار آج احتجاج کرینگے

انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیخلاف تمام امیدوار آج احتجاج کرینگے
راولپنڈی پریس کلب میں پرامن احتجاج کی کوریج ملکی و بین الاقوامی میڈیا کریگا‘ محمد زبیر
فارم 45کے مطابق الیکشن جیت چکے لیکن کامیابی کا نوٹیفکیشن تاحال جاری نہیں ہوا‘ قائدین

راولپنڈی (عبدالرحمان/الیکشن سیل) فروری 2024ء کے عام انتخابات میں مبینہ بدترین دھاندلی کیخلاف پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین کی ہدایت پر ملک بھر سمیت راولپنڈی اسلام آباد اور پوٹھوہار ڈویژن کے تمام کامیابی حاصل کرنے والے امیدواران اور کارکنان آج ہفتہ کو ایف نائن پارک اسلام آباد میں بھرپور پرامن احتجاج کرینگے۔ پی ٹی آئی پاکستان تحریک انصاف ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری محمد زبیر کے مطابق اس پرامن احتجاج کی کوریج ملکی و بین الاقوامی میڈیا کے نمائندے کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ تمام تر شواہد اور ٹھوس ثبوت کے باوجود کامیاب ہونے والے امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا جا رہا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے قوم کو اپنے حق کیلئے آواز بلند کرنے کا شعور دیا ہے۔ آئین اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے قومی اداروں کی توجہ انکے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں اور زیادیوں کی جانب مبذول کروائی جائے گی اور جب تک تمام جیتنے والے امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا جاتا جدوجہد جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کی تینوں نشستوںپر پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار کامیاب ہوئے جبکہ راولپنڈی شہر اور کینٹ سمیت نواحی علاقوں سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئے لیکن فارم 45موجود ہونے کے باوجود ابھی تک الیکشن کمیشن نے تمام امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا۔ اس موقع پر رہنمائوں نے کہا کہ اسلام آباد کی تینوں سیٹوں سمیت این اے 53سے پی ٹی آئی کے رہنما کرنل (ر) اجمل صابر راجہ‘ این اے 55سے محمد بشارت راجہ‘ این اے 56سے شہریار ریاض‘ این اے 57سے سیمابیہ طاہر‘ پی پی 10سے چوہدری امیر افضل‘ پی پی 11سے چوہدری محمد نذیر سمیت تمام امیدوار فارم 45کے مطابق جیت چکے ہیں لیکن انکی کامیابی کا نوٹیفکیشن تاحال جاری نہیں کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button