اہم خبریں

پٹرولنگ پوسٹ پڑہال چکوال کی کارروائی عدالتی مفرور غیاث الدین گرفتار

چکوال

(احمد ضمیر سے)

پٹرولنگ پوسٹ پڑہال چکوال کی کارروائی عدالتی مفرور غیاث الدین گرفتار

اسسٹنٹ سب انسپکٹر مسعود احمد و ٹیم کو شاباش دی گئی

پٹرولنگ پولیس قانون شکن عناصر کے خلاف کارروائی جاری رکھے گی  پٹرولنگ پولیس چکوال

پنجاب ہائی وے پٹرولنگ راولپنڈی محمد بن اشرف کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ آفیسر پنجاب ہائی وے پٹرولنگ چکوال محمد خالد کی نگرانی میں انچارج پوسٹ راجہ حماد سب انسپکٹر کی زیر قیادت پٹرولنگ پوسٹ پڑہال کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر مسعود احمد نے ہمراہ ٹیم دوران ناکہ بندی ایک شخص غیاث الدین ولد صلاح الدین سکنہ محلہ ہری پورہ تحصیل و ضلع راولپنڈی کو جدید تکنیکی وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے چیک کیا جو کہ تھانہ کوتوالی ضلع گوجرانوالہ کو مقدمہ نمبر 188/18 میں مطلوب تھا حسب ضابطہ کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا اور تھانہ ڈھڈیال چکوال پابند سلاسل کیا گیا۔اچھی کارکردگی پر افسران کی طرف سے اسسٹنٹ سب انسپکٹر مسعود احمد و ٹیم کو شاباش دی گئی۔ذرائع کے مطابق ملزم غیاث الدین سابق ریکارڈ یافتہ ہے اور اس پر پنجاب کے مختلف تھانوں میں 7 ایف آئی آرز درج ہیں۔ یہ پورا گروپ 4 بھائیوں اور رشتہ داروں پرمشتمل ہے جن میں یہ چار حقیقی بھائی ظہیرالدین، ندیم صلاح الدین ، وسیم صلاح دین، محمد عمران اور غیاث الدین شامل ہیں یہ تمام ملزمان سادہ لوح عوام کو کروڑوں روپے کا چونا لگا کر مفرور ہیں اور پاکستان بھر کے مختلف تھانوں سے سابقہ ریکارڈ یافتہ اور اشتہاری ہیں۔ لٹنے والے شہریوں نے پنجاب ہائی وے پٹرولنگ راولپنڈی کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر مسعود احمد اور ہمراہ ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے کام کو سراہ اور اعلی افسران سے اپیل کی ہے کہ ان اشتہاریوں اور فراڈیوں کو فل فور گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے اور ہماری رقم واپس دلوا کر باقی عوام کو لٹنے سے بچایا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button