نمائندگان کی خبریں

چوآ سیدن شاہ میں امتحانی مرکز میں طالبات کو ہراساں کرنے کے الزامات ایگزامینر معطل



ڈپٹی کمشنر چکوال سارہ حیات گوندل کا فوری ایکشن، محکمانہ کارروائی کا آغاز

چوآ سیدن شاہ (خاور شہزاد ) چوآ سیدن شاہ کے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول میں میٹرک کے عملی امتحانات کے دوران طالبات کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے کے الزامات سامنے آنے پر ڈپٹی کمشنر چکوال سارہ حیات گوندل نے فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ایگزامینر کی معطلی کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی کمشنر چکوال و ایڈمنسٹریٹر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کی ہدایت پر مذکورہ ایگزامینر کو مبینہ بدانتظامی کے الزام میں فوری طور پر ذمہ داریوں سے فارغ کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں انہیں آئندہ احکامات تک متعلقہ تعلیمی اتھارٹی کے دفتر میں رپورٹ کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق طالبات کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات اور معاملے کی ابتدائی جانچ پڑتال کے بعد یہ کارروائی عمل میں لائی گئی۔ شہری، والدین اور سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر چکوال سارہ حیات گوندل کے بروقت اور مؤثر اقدام کو سراہتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات مکمل کرکے ذمہ دار افراد کے خلاف قواعد و ضوابط کے مطابق مزید کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ تعلیمی اداروں میں طالبات کے تحفظ اور اعتماد کو یقینی بنایا جا سکے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button