پتنگ ڈور سے بچاؤ کے لئے ریسکیو 1122 کا حفاظتی آگاہی پیغام

راولپنڈی (عبدالرحمان سے)
پتنگ ڈور سے بچاؤ کے لئے ریسکیو 1122 کا حفاظتی آگاہی پیغام
پتنگ بازی کی دنوں میں پتنگ ڈور پھرنے کی وجہ سے موٹر سائیکل سواروں کے گرنے اور زخمی ہونے کے حادثات پیش آتے ہیں،
موٹر سائیکل سواروں سے اپیل ہے کہ دوران سفر پتنگ ڈور سے بچاؤ کے لئے حفاظتی تدابیر اختیار کریں،
موٹر سائیکل پر دوران سفر حفاظتی تار، ہیلمٹ اور سیفٹی دستانے لازمی استعمال کریں،
والدین بچوں کو آگاہ کریں کہ کہیں بھی لٹکتی ہوئی پتنگ ڈور کو نہ چھوئیں،
دھاتی پتنگ ڈور کے ذریعے بجلی کی تاروں سے کرنٹ لگنے کے خطرات ہوتے ہیں،
پتنگ بازی ایک خطرناک کھیل ہے، والدین اپنے بچوں کو اس کھیل سے منع کریں،
خطرناک کھیل سے دوسروں کی زندگیاں خطرے میں نہ ڈالیں،
خدانخواستہ، اگر ایسا کوئی حادثہ پیش آئے تو فوری طور پر 1122 کو اطلاع دیں،
ریسکیو 1122 کو بروقت اطلاع دینے سے ہی بروقت ریسپانس ممکن ہے،