نمائندگان کی خبریں

گوجرخان ویمن کالج میں سالانہ تقریبِ تقسیمِ انعامات

گوجرخان (قمر شہزاد) گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین گوجرخان میں سالانہ تقسیمِ انعامات کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب راجہ شوکت عزیز بھٹی نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں شہزاد قریشی، ثاقب علی بیگ ایڈووکیٹ اور خواجہ محمد اعجاز بھی شریک ہوئے۔ اس موقع پر تجزیہ نگار شہزادہ قریشی، راجہ شوکت عزیز بھٹی اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے طالبات کی تعلیمی کامیابیوں، محنت اور صلاحیتوں کو سراہا۔ مقررین نے کہا کہ تعلیم یافتہ خواتین معاشرے کی ترقی اور روشن مستقبل کی ضمانت ہیں، طالبات کو حصولِ علم کے ساتھ عملی زندگی میں بھی اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کرنا چاہیے۔ انہوں نے کالج کی تعلیمی سرگرمیوں اور اساتذہ کی محنت کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا۔ تقریب میں تعلیمی میدان میں نمایاں پوزیشنیں حاصل کرنے والی طالبات میں انعامات اور شیلڈز تقسیم کی گئیں جبکہ کامیاب طالبات کی حوصلہ افزائی بھی کی گئی۔ کالج کی پرنسپل، تدریسی و غیر تدریسی عملے اور طالبات نے تقریب میں بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر طالبات نے اپنی تعلیمی و ہم نصابی سرگرمیوں کے ذریعے بھی صلاحیتوں کا اظہار کیا۔ تقریب کا ماحول خوشگوار اور پُرجوش رہا، جبکہ کالج انتظامیہ نے معزز مہمانوں کی آمد اور حوصلہ افزائی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button