منشیات کے سنگین مقدمے میں ملزم باعزت بری

فیضان ظفر اعوان اور راجہ یاسر علی خان کے مؤثر، مدلل اور ٹھوس قانونی دلائل کامیاب
گواہان کے بیانات میں تضادات کی نشاندہی پر عدالت کا منصفانہ فیصلہ، وکلائے صفائی کی کامیابی
گوجرخان (قمرشہزاد) مقدمہ نمبر 440/25، بجرم دفعہ 9-C میں 2160 گرام منشیات برآمدگی کے الزام میں نامزد ملزم کو معزز عدالت نے باعزت بری کر دیا۔ وکلائے صفائی فیضان ظفر اعوان ایڈووکیٹ اور راجہ یاسر علی خان ایڈووکیٹ نے عدالت میں مؤثر اور مدلل دلائل پیش کیے۔
وکلاء نے دورانِ سماعت استغاثہ کے گواہان کے بیانات میں موجود تضادات اور قانونی نقائص کی نشاندہی کی۔ انہوں نے ٹھوس قانونی نکات کے ذریعے اپنا مؤقف عدالت کے روبرو پیش کیا۔ دلائل اور ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد ایڈیشنل سیشن جج راحیلہ عمر نے منصفانہ فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کو بری کر دیا۔ اس طرح وکلائے صفائی کی مؤثر قانونی پیروی کے نتیجے میں ملزم کو مقدمے میں ریلیف مل گیا۔



