طارق خان تحصیل ساہیوال یوتھ میڈیا ٹیم کے کنوینئر مقرر

سرگودہا ( طارق قاسمی سے ) طارق خان مسلم لیگ ن یوتھ میڈیا ٹیم تحصیل ساہیوال کے کنوینئر مقرر کردیے گئے وہ مسلم لیگ ن سرگودھا ڈویژن کے جوائنٹ سیکرٹری جنت گل خان کے صاحبزادے ہیں اس سلسلے میں میں ان کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جو انہیں ایک تقریب میں دیا گیا دریں اثنا پاکستان مسلم لیگ (ن) سرگودھا ڈویژن کے ڈویژنل انفارمیشن سیکرٹری طارق محمود قاسمی ، سینئر نائب صدر یوتھ میڈیا ٹیم شاہ ولی خان نے انہیں مبارک باد پیش کی اور اس سلسلے میں ضلعی صدر یوتھ میڈیا ٹیم امجد رضا عاجز اور ضلعی جنرل سیکرٹری ملک انیس کو خراج تحسین پیش کیا ہے جنہوں نے ایک نظریاتی اور مخلص مسلم لیگی ورکر کو اہم زمہ داری سے نوازا انہوں نے پاکستان مسلم لیگ (ن) سرگودھا ڈویژن کے جوائنٹ سیکرٹری جنت گل خان کے صاحبزادے اور نوجوان مسلم لیگی ورکر طارق خان کو تحصیل ساہیوال یوتھ میڈیا ٹیم کا کنوینئر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے انہوں نے کہا کہ طارق خان کا یوتھ میڈیا ٹیم کی ذمہ داری سنبھالنا ان کی صلاحیتوں سیاسی وابستگی اور پارٹی کے لیے خدمات کا اعتراف ہے



