اہم خبریں

تھیلسیمیا کے مرض میں مبتلا بچوں کی زندگیوں کے چراغ کو روشن کرنے کے لیے کوششیں جاری

سرگودھا پولیس کا امن و امان کے قیام کے ساتھ ساتھ تھیلسیمیا کے مرض میں مبتلا بچوں کی زندگیوں کے چراغ کو روشن کرنے کے لیے کوششیں جاری

سرگودھا پولیس کے اشتراک سے تھیلسیمیا کے مرض میں مبتلا معصوم بچوں کی زندگیوں کے چراغ روشن رکھنے کے لیے سرگودھا پولیس کے زیرِ اہتمام تحصیل ساہیوال میں بلڈ ڈونیشن کیمپ کا کامیاب انعقاد کیا گیا، پولیس افسران کے ساتھ ساتھ شہریوں کی بڑی تعداد نے بلڈ ڈونیٹ کیا، جس میں 70 سے زائد بلڈ بیگز اکٹھے کیے گئے، ایس پی انویسٹی گیشن سرگودھا، عمران عباس چدھڑ نے خصوصی طور پر بلڈ ڈونیشن کیمپ کا دورہ کیا۔ انہوں نے خون کا عطیہ دینے والے ڈونرز کی حوصلہ افزائی کی۔ اس موقع پر ایس پی انوسٹی گیشن کا کہنا ہے کہ خون کا عطیہ دینا محض ایک طبی عمل نہیں بلکہ انسانیت کو زندگی کا تحفہ دینا ہے۔ سرگودھا پولیس اپنے فرائضِ منصبی کے ساتھ ساتھ ان معصوم زندگیوں کو بچانے کے لیے بھی ہمہ وقت تیار ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button