اہم خبریں

مری میں گیس چوری کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، مقامی ہوٹل کے خلاف کامیاب کارروائی

سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (SNGPL) اسلام آباد ریجن نے ڈی سی مری اور پولیس کے تعاون سے ایک کامیاب مشترکہ آپریشن کے دوران لوئر بازار، مری میں واقع مقامی ہوٹل میں قائم غیر قانونی گیس نیٹ ورک بے نقاب کرکے مکمل طور پر ختم کر دیا۔ترجمان کے مطابق 08 جولائی 2026 کو ایس این جی پی ایل اسلام آباد ریجن کی ٹیم نے ڈی سی مری اور پولیس اسٹیشن کلڈنہ کی معاونت سے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران ہوٹل کا گیس میٹر اور ایل پی جی سلنڈرز منقطع کیے گئے، تاہم گیس آلات بدستور چلتے رہے، جس پر مزید جانچ کے دوران تقریباً 40 میٹر طویل غیر قانونی PPR پائپ لائن کا انکشاف ہوا، جو براہِ راست مال روڈ مری پر موجود ایس این جی پی ایل کی مرکزی ڈسٹری بیوشن لائن سے منسلک تھی۔
ایس این جی پی ایل کی ٹیم نے موقع پر ہی غیر قانونی پائپ لائن، فٹنگز اور والوز کو اکھاڑ کر اپنی تحویل میں لے لیا، جبکہ گیس میٹر بھی قبضے میں لے کر سروس لائن کو مرکزی لائن سے منقطع کر دیا گیا۔ کارروائی کے دوران تمام دستاویزی، ویڈیو اور فوٹوگرافک شواہد محفوظ کر لیے گئے ہیں تاکہ کمپنی کی پالیسی کے مطابق قانونی کارروائی اور گیس چوری کے حجم کا تخمینہ لگایا جا سکے۔ابتدائی تخمینے کے مطابق اس غیر قانونی براہِ راست کنکشن کے ذریعے تقریباً 2 کروڑ روپے مالیت کی قدرتی گیس چوری کی گئی، جس کی وصولی متعلقہ صارف سے ایس این جی پی ایل کے قواعد و ضوابط کے مطابق کی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button