سیکنڈ لیفٹیننٹ ملک حسان ارشد سمیت چوآ سیدن شاہ کے نوجوانوں کی پی ایم اے سے شاندار کامیابیاں، خاور شہزاد کے طلبہ کا نمایاں کردار

سیکنڈ لیفٹیننٹ ملک حسان ارشد پی ایم اے سے پاس آؤٹ، کیپٹن عبدال سمیر اور کیپٹن ڈاکٹر محمد طلحہ ایاز بھی نمایاں معروف ماہر تعلیم و سینئر صحافی خاور شہزاد کے سٹوڈنٹس کی درخشاں کامیابیاں
تحصیل چوآ سیدن شاہ میں معروف ماہر تعلیم و سینئر صحافی خاور شہزاد کے لاتعداد سٹوڈنٹس پاک آرمی، ایئر فورس اور نیوی سمیت مختلف شعبہ جات میں ملک و قوم کی خدمت میں مصروف
چوآ سیدن شاہ (نامہ نگار )
تحصیل چوآ سیدن شاہ ایک بار پھر اپنے باصلاحیت نوجوانوں کی وجہ سے قومی منظرنامے پر نمایاں ہو گیا، جہاں ملک ارشد کے صاحبزادے اور صوفی محمد وزیر کے نواسے سیکنڈ لیفٹیننٹ ملک حسان ارشد نے 2026 کی حالیہ پاس آؤٹ تقریب میں پاکستان ملٹری اکیڈمی (پی ایم اے) لانگ کورس سے کمیشن حاصل کرتے ہوئے نمایاں کامیابی سمیٹی، اس تازہ کامیابی کو علاقے میں غیر معمولی پذیرائی مل رہی ہے، جبکہ اس سے قبل گاؤں چھمبی کے کیپٹن عبدال سمیر ولد چوہدری محمد بشیر اور کیپٹن ڈاکٹر محمد طلحہ ایاز (فرزند پروفیسر ایاز احمد) بھی پی ایم اے کاکول سے کامیابی کے ساتھ پاس آؤٹ ہو کر اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا لوہا منوا چکے ہیں، جن میں کیپٹن ڈاکٹر محمد طلحہ ایاز کو پاس آؤٹ تقریب کے دوران وزیر اعظم پاکستان سے اعزازی چھڑی (بیٹن) حاصل کرنے کا منفرد اعزاز بھی حاصل ہوا، ذرائع کے مطابق یہ تینوں ہونہار نوجوان معروف ماہر تعلیم و سینئر صحافی خاور شہزاد کے سٹوڈنٹس رہے ہیں، جن کی علمی و تربیتی رہنمائی نے ان کامیابیوں میں کلیدی کردار ادا کیا، مزید برآں ذرائع کا کہنا ہے کہ تحصیل چوآ سیدن شاہ کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے لاتعداد سٹوڈنٹس آج پاک فوج، پاک فضائیہ، پاک بحریہ سمیت دیگر اہم قومی و پیشہ ورانہ شعبہ جات میں نمایاں خدمات سرانجام دے رہے ہیں، جو نہ صرف اس خطے کی تعلیمی بالیدگی بلکہ ایک مضبوط اور روشن مستقبل کی عکاسی بھی کرتا ہے



