اہم خبریں

چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد کا سینئر صحافی زبیدہ مصطفٰی کے انتقال پر اظہار افسوس



اسلام آباد (محمد فیصل ندیم سے) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کی چیئرپرسن سینیٹر روبینہ خالد نے ممتاز اور سینئر صحافی زبیدہ مصطفٰی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے زبیدہ مصطفٰی کو پاکستان کی صحافتی تاریخ کا ایک درخشاں باب قرار دیا۔

سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ زبیدہ مصطفٰی صحافتی دیانتداری کی ایک روشن مثال تھیں، جنہوں نے آمریت کے خلاف ہمیشہ بہادری سے آواز بلند کی۔ انہوں نے کہا کہ زبیدہ مصطفٰی نے آزادی اظہار، جمہوریت اور انسانی حقوق کے فروغ کے لیے اپنی زندگی وقف کی، اور ان کا عزم مشکلات کے باوجود کبھی متزلزل نہ ہوا۔

چیئرپرسن بی آئی ایس پی کا کہنا تھا کہ زبیدہ مصطفٰی کی جدوجہد اور قربانیوں کو صحافتی حلقے اور جمہوریت کے علمبردار ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ ان کی خدمات جمہوری اقدار اور آزاد صحافت کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔

سینیٹر روبینہ خالد نے مرحومہ کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں صبر جمیل عطا فرمائے اور زبیدہ مصطفٰی کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button