راولپنڈی پولیس کا عوام دوست اقدام زبردست رویہ، چلتے پھرتے پولیس خدمت مرکز قائم، شہریوں میں خوشی کی لہر

راولپنڈی (احمدضمیر سے) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی خصوصی ہدایات پے آر پی او راولپنڈی اور سی پی او راولپنڈی کی زیر نگرانی راولپنڈی میں عوامی سہولت کے لیے چلتے پھرتے پولیس خدمت مراکز قائم کر دیے گئے ہیں، جنہیں شہریوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔
یہ موبائل خدمت مراکز شہریوں کو ان کی دہلیز پر مختلف پولیس سروسز فراہم کر رہے ہیں جن میں پولیس کریکٹر سرٹیفیکیٹ، ایف آئی آر کی کاپی، عمومی معلومات اور دیگر سہولیات شامل ہیں۔ ان مراکز میں تعینات پروفیشنل اسٹاف کا رویہ نہایت خوش اخلاق اور معاون ہے۔
موبائل پولیس خدمت مرکز میں خدمات انجام دینے والے ہیڈ کانسٹیبل سبت الحسن، کانسٹیبل عاطف، لیڈی کانسٹیبل صباء اور ٹریفک وارڈن مسعود خان کے پیشہ ورانہ رویے کو عوامی حلقوں میں خوب سراہا جا رہا ہے۔
اس حوالے سے شہری زیشان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، آج فوارہ چوک کے قریب سے گزر ہوا تو پولیس موبائل خدمت مرکز دیکھا۔ سوچا کہ جاب کے لیے درکار پولیس کریکٹر سرٹیفیکیٹ اپلائی کر لوں۔ مرکز میں داخل ہوتے ہی پولیس اہلکاروں کا جو رویہ دیکھا، وہ حیران کن حد تک شائستہ اور پروفیشنل تھا۔ یہ رویہ واقعی قابلِ داد ہے اور عوام دوست پالیسی کی عکاسی کرتا ہے۔
پولیس کا یہ مثبت اور مہذب رویہ نہ صرف عوامی اعتماد کو بحال کر رہا ہے بلکہ ادارے کی بہتر ساکھ کے قیام میں بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے۔