اہم خبریں

شہری ہوجائیں خبردار،بھاری جرمانہ کرنے کی تیاری مکمل


پنجاب حکومت نے جدید الیکٹرانک ٹریفک پولیسنگ کا آغاز کردیا
شہری ہوجائیں خبردار، ٹریفک کی خلاف ورزی پر آپ کو ثبوت کے ساتھ چالان ملے گا،بھاری جرمانہ ہوگا
لاہور ( این این آئی)پنجاب حکومت نے جدید الیکٹرانک ٹریفک پولیسنگ کا آغاز کردیا ہے جو آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ترقی یافتہ ممالک کی طرز پر کی جا رہی ہے، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کیلئے لاہور میں سیف سٹی کیمروں کا استعمال کیا جا رہا ہے ۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے ایک بیان میں کہا کہ نئے نظام کے تحت ٹریفک قوانین اور ماحولیاتی ضوابط کی خلاف ورزی پر شہریوں کو الیکٹرانک چالان جاری کیے جا رہے ہیں خاص طور پر دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی پڑتال جدید کیمروں کے ذریعے کی جاتی ہے اور خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کی تصاویر اور ویڈیوز بھی چالان کے ساتھ شامل کی جاتی ہیں۔لاہور ٹریفک پولیس نے مختلف قسم کی گاڑیوں جیسے ٹرک، بس، کار، ویگن، آٹو رکشہ اور موٹر سائیکلوں پر زیادہ دھواں چھوڑنے کی بنیاد پر سینکڑوں چالان کیے ہیں۔سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب کا مزیدکہنا ہے کہ نئے نظام سے نہ صرف ماحولیات کا تحفظ یقینی بنایا جا رہا ہے بلکہ ٹریفک قوانین پر بھی سختی سے عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جدید الیکٹرانک ٹریفک پولیسنگ کا نظام مرحلہ وار پنجاب کے ہر شہر میںرائج کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ شہریوں کے تعاون سے پنجاب کو سموگ فری اور جدید پولیسنگ والا مثالی صوبہ بنایا جائے گا۔
٭٭٭٭٭

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button