تھانہ نون کی حدود 26 نمبر چونگی سے نامعلوم دو افراد پولیس وین میں آئے اور ایک غریب مزدا ڈرائیور سیف علی سے گاڑی کی چابی اور ایک ہزار روپے تاوان لے کر فرار

اسلام آباد
تھانہ نون کی حدود 26 نمبر چونگی سے نامعلوم دو افراد پولیس وین میں آئے اور ایک غریب مزدا ڈرائیور سیف علی سے گاڑی کی چابی اور ایک ہزار روپے تاوان لے کر فرار
پولیس اہلکار ڈائیور سیف علی کو تھانے لے جانے کی دھمکیاں بھی دیتے رہے۔ متاثرہ ڈرائیور
متاثرہ ڈرائیور کی آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی آپریشن سے نوٹس لینے کی اپیل
اسلام آباد (احمد ضمیر سے) تھانہ نون کی حدود 26 نمبر چونگی سے نامعلوم اہلکار پولیس وین میں آئے اور ڈرائیور سیف علی جو کہ مزدا ڈرائیور ہے اسے کہا کہ گاڑی روڈ پے کیوں لگائی ہے چلو تھانے اسی اثنا میں غریب ڈرائیور سیف سے رشوت طلب کی ڈرائیور سیف سے ایک ہزار روپے تاوان زبردستی وصول کر کے اور گاڑی کی چابی چھین کر فرار ہو گے اس دوران ڈرائیور سیف بائیکیا کروا کر ڈالے کے پیچھے گیا لیکن تب تک پولیس وین موقع سے نکل گئی تھی اس بابت متعلقہ ایس ایچ او عاصم غفار کو مطلع کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ میں چھٹی پے ہوں ملتان آیا ہوں آپ تھانے جائیں میں اپنے طور پے بھی تھانہ سے پتہ کرتا ہوں اس دوران آدھا گھنٹہ گزرنے کے بعد نامعلوم کانسٹیبل جائے وقوعہ پے آیا اور مبلغ ایک ہزار روپے اور گاڑی کی چابی دے کر چلتا بنا شہری سیف نے آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی اسلام آباد سے اپیل کی ہے کہ نامعلوم اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے تاکہ دوبارہ کوئی ایسی حرکت نہ کرے اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا اعلی افسران ان کرپٹ پولیس اہلکاروں کے خلاف ایکشن لیں گے؟