اہم خبریں

کمشنر آفس راولپنڈی میں ڈویژنل کوارڈینیشن کمیٹی کا جائزہ اجلاس

کمشنر آفس راولپنڈی میں ڈویژنل کوارڈینیشن کمیٹی کا جائزہ اجلاس۔

کمشنر راولپنڈی ڈویثرن انجینئر عامر خٹک کی صدارت۔

راولپنڈی ڈویژن میں پتیری روٹی کی قیمت 15 روپے مقرر، کمشنر کی ڈویژن بھر میں روٹی نوٹیفائیڈ ریٹ پر دستیاب کرنے کی ہدایت

تمام ڈی ایچ کیوز، ٹی ایچ کیوز اور سپیشلائزڈ ہیلتھ سینٹرز میں پینافلکسز آویزاں کروائے جائیں۔ انجینئر عامر خٹک

ادویات ، ٹیسٹ اور طبی سہولیات کی تفاصیل پینافلیکس پر آویزاں ہوں۔ انجینئر عامر خٹک

الٹرا ساؤنڈ و دیگر سہولیات کے بارے میں بھی درج ہوں کہ ان یہ فیس مقرر ہے۔ کمشنر راولپنڈی

ان اقدامات کے ذریعے عوام کو علاج معالجے میں آسانی فراہم کرنا ہے۔

اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ مریضوں کو غیر ضروری طور پر کہیں ریفر نہ کیا جائے۔ انجینئر عامر خٹک

مریضوں سے کسی بھی جگہ زائد فیس لی جائے۔ انجینئر عامر خٹک

سرکاری دفاتر کے باہر بھی بڑے سائز کے پینافلیکسز میں مطلوبہ درخواست کے ساتھ تمام ضروری ڈاکومنٹس کی تفصیل درج کی جائیں۔ انجینئر عامر خٹک

لوگ مکمل درخواستیں جمع کروائیں تا کہ ان پر فوری کاروائی ہو سکے۔ عامر خٹک

آئندہ ہفتے میں مختلف سرکاری محکموں کا دورہ کر کے یہ پینافلیکسز چیک کروں گا۔ کمشنر راولپنڈی

ایسا میکینزم بنایا جائے جس کے تحت پتہ چل سکے کہ یہ درخواست کب موصول ہوئی اور کس کس دفتر نے اس کے پراسس کو کتنا وقت لگایا۔ انجینئر عامر خٹک

اس سے مختلف دفاتر کی کارکردگی کا اندازہ ہوگا۔ انجینئر عامر خٹک

تمام انتظامی افسران عوام کے لئے اپنے دفاتر کھلے رکھیں۔ انجینئر عامر خٹک۔

وزیراعلی پنجاب کے گڈ گورننس پروگرام کے تحت ڈپٹی کمشنرز اپنی کارکردگی کو بہتر سے بہترین بنائیں۔کمشنر راولپنڈی

گندم کی قیمت میں کمی کا فائدہ عوام تک پہنچانے کے لئے پرائس مجسٹریٹس فیلیڈ میں رہتے ہوئے اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کے ساتھ ساتھ روٹی کی مقررہ نرخوں پر دستیابی کو یقینی بنائیں۔ کمشنر راولپنڈی

پرائس مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ چیکنگ کے دوران جرمانے  کا مقصد اصلاح رکھنا چاہیے۔ انجینئر عامر خٹک

ڈویژن بھر میں پتیری روٹی کی قیمت 15 روپے کردی گئی ہے۔ انجینئر عامر خٹک

انفورسمنٹ کے لئے پرائس مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر اپنے تندوروں کی چیکنگ کر رہے ہیں۔ انجینئر عامر خٹک

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مختلف چھاپوں کے دوران 41 خلاف ورزیاں رپورٹ۔

03 افراد کو گرفتار اور 01لاکھ 45 ہزار جرمانہ عائد کیاگیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button