اہم خبریں

ترنول پریس کلب اسلام آباد کے صحافیوں کے اعزاز میں پرتکلف عید ملن پارٹی، صحافی برادری کی بھرپور شرکت

اسلام آباد (احمد ضمیر سے) ترنول پریس کلب اسلام آباد کے زیرِ اہتمام مقامی ہوٹل میں ایک پروقار عید ملن پارٹی کا انعقاد کیا گیا، جس میں پریس کلب کے ممبران، سینیئر صحافیوں، مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ نمائندگان اور دیگر معزز مہمانوں نے بھرپور شرکت کی۔عید ملن پارٹی کا اہتمام ترنول پریس کلب کے صدر محمد اسحاق عباسی نے کیا تھا، جنہوں نے اپنے خطاب میں تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور اتحاد و یکجہتی کے فروغ پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ عید جیسے مواقع ہمیں بھائی چارے، محبت اور ہم آہنگی کا پیغام دیتے ہیں، اور صحافی برادری کو چاہیے کہ وہ ان لمحات کو ایک دوسرے کے قریب لانے کا ذریعہ بنائے۔تقریب میں شرکاء کی تواضع لذیذ اور پرتکلف کھانوں سے کی گئی، جسے صحافیوں نے خوب سراہا۔ عید ملن پارٹی کا ماحول خوشگوار، دوستانہ اور محبت سے بھرپور رہا، جہاں صحافیوں نے آپس میں خیالات کا تبادلہ بھی کیا اور پیشہ ورانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔اس موقع پر شرکاء نے صدر پریس کلب محمد اسحاق عباسی، جنرل سیکرٹری، اور ایگزیکٹو باڈی کے دیگر اراکین کی جانب سے کی گئی میزبانی کو سراہا اور شکریہ ادا کیا۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ ایسی تقریبات صحافی برادری کو نہ صرف ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرتی ہیں بلکہ ان کے درمیان باہمی روابط کو بھی فروغ دیتی ہیں۔عید ملن پارٹی کے اختتام پر اجتماعی دعا کی گئی جس میں ملک و قوم کی سلامتی، صحافت کے استحکام اور صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کی دعا کی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button