اہم خبریںپاکستاندلچسپ و عجیب

گیس سلنڈر پھٹنے کے واقعے کا ڈراپ سین خاتون کا قاتل کون؟؟؟

گیس سلنڈر پھٹنے کے واقعے کا ڈراپ سین
بیوی کے قاتل شوہر اور اسکے خاندان کے خلاف مقدمہ درج،
گوجرخان(قمر شہزاد) جھوٹ کا پول کھل گیا تفصیلات کے مطابق تھانہ گوجر خان کی حدود میں پچھلے دنوں سلنڈر پھٹنے کے واقع میں جھلس کر جانبحق ہونے والی لڑکی کے واقع کا ڈراپ سین
پولیس تھانہ گوجرخان نے بیوی کو آگ لگا کر قتل کرنے والے شوہر اور دیگر سسرالیوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا نصیر احمد سکنہ دائیوال نے پولیس تھانہ گوجرخان کو بتایا کہ وہ لاہور رہائش پذیر ہیں اس کی ہمشیرہ نبیلہ جہانگیر کی شادی محمد حسین سے دس سال قبل ہوئی،27 جنوری کو میرے بہنوئی محمد حسین نے میرے چھوٹے بھائی کو کال کی کہ سلنڈر پھٹ گیا ہے اور نبیلہ کو آگ لگ گئی ہے ہم لاہور سے سیدھے سول ہسپتال گوجرخان پہنچ گئے بہن شدید جل چکی تھی جسے راولپنڈی ہولی فیملی اسپتال ریفرکر دیا گیا،بہنوئی نے بتایا کہ کمرے میں وہ اہلیہ اپنے دو بچوں کے ہمراہ موجود تھے،کہ دھماکے سے کمرے کی چھت اڑ گئی تاہم اس نے ہمیں بچوں سے نہیں ملوایا ہم اس کی باتوں میں آگئے جبکہ بچوں کا پوچھاتو بتایا کہ وہ بالکل ٹھیک ہیں جب کہا کہ بعچوں کو ملواو تو وہ انکاری ہوگیا جس پر ماموں اصغر کو ہمشیرہ کے سسرال بھیجا دیکھا تو بچے بالکل ٹھیک تھے جس کمرے میں حادثہ ہوا وہ بالکل ٹھیک تھا،اس طرح محمدحسین کی ساری باتیں جھوٹی ثابت ہوئیں جبکہ ہولی فیملی ہسپتال والوں نے نبیلہ کے ایکسرے لیے جس سے پتہ چلا کہ دائیاں بازو کندھے سے ٹوٹا ہوا ہے میں نے ہمشیرہ کے دیور احمد حسین کو کہا کہ اگر سیلنڈر پھٹا ہے تو آپ کے بھائی اور بچوں کو نقصان کیوں نہ ہوا ہے جس پر احمد حسین نے کہا کہ کس نے کہا کہ کمرے میں سلینڈر پھٹا اس دوران ہمشیرہ ہسپتال میں دم توڑ گئ تدفین دائیوال میں کی گئی ہے ہمشیرہ کے سسرال والے اس کو اکثر تنگ کرتے مارتے اور طعنے دیتے تھے جس دن واقعہ ہو اس دن گھر میں میرا بہنوئی محمد حسین ،اسکا بھائی احمد حسین سسر ظفر حسین ساس خدیجہ بیگم نندیں دیوارنی گھر پر موجود تھے پورا یقین ہی کہ ہمشیرہ کو اسکے سسرال والوں نے تشدد کر کے جلا کر قتل کیا ہے پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button