کالمز
ویلنٹائن ڈے
ہم محبتوں کے ڈسے ہوئے لوگ
کیسے مان سکتے محبت کے دن کو
ہم محبتوں سے خالی دل
کہاں محبت بانٹ سکتے
ہم ویراں اجڑے لوگ
کب کیسے پھول اُگا سکتے
ہم وہمی عزتوں کے خبطی لوگ
کب کیسے محبت نبھا سکتے
ہم تنگ گلیوں میں رہنے والے
کب کیسے محبت کی لمبی سڑک پہ چل سکتے
ہم جلد ہار جانے والے لوگ
کب کیسے محبت جیت سکتے
ہم محبتوں کے روگ پالنے والے
کب کیسے محبت چوم سکتے
ہم جیسے انا پرست
کب کیسے کسی پہ دل ہار سکتے
ہم وہمی، پاگل خبطی لوگ
کب کیسے محبت کر سکتے
از قلم علینہ.