اہم خبریںپاکستانسیاست

اپر چترال پیرا گلائیڈنگ کی تیاریاں مکمل وفاقی وزیر عمر ایوب آج افتتاح کرینگے۔

اپر چترال (ذاکر زخمی) یکم اکتوبر سے شروع ہونے والے سہ روزہ پیراگلائیڈینگ فیسٹول سے متعلق پروگرام کو حتمی شکل دینے کے حوالے سے ملک کے محتلف صوبوں سے آئے ہوئے مقامی اور غیر مقامی Paragliders کا ایک اہم میٹنگ جونیپر گیسٹ ہاؤس بونی میں منعقد ہوا۔ اس میٹنگ میں وفاقی وزیر برائے گیس و توانائی/اقتصادی امور جناب عمر ایوب صاحب، وفاقی آفیسران، ڈپٹی کمشنر اپر چترال جناب محمد علی صاحب اور ملک کے محتلف صوبوں سے آئے ہوئے Piolets/Paragliders نے شرکت کیں۔ فلائنگ ایکسپرٹس نے مختلف تیکنیک اور احتیاطی تدابیر سے متعلق پائلٹوں کو آگاہ کئے۔

کل کے مجوزہ پروگرام کے مطابق صبح تقریبا 9 بجے جناب عمر ایوب صاحب وفاقی وزیر ذائنی پاس میں فیسٹول کا باقاعدہ افتتاح کریں گے۔ اس کے بعد باقاعدہ طور پر پائلٹس ذائنی پاس سے ٹیک آف کریں گے اور آسمان کی بلندیوں کو چھوتے ہوئے قاقلشٹ میں اتریں کریں گے۔ میٹنگ کے احتیتام پر ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اپر چترال کی طرف سے ایونٹ میں حصہ لینے والے پائلٹوں میں شرٹ تقسیم کئے گئے۔ وفاقی وزیر جناب عمر ایوب صاحب اور ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے جملہ Paraglidersمیں شرٹ تقسیم کئے گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button