اہم خبریں

تھانہ کھنہ کی حدود میں اوباش نوجوانوں کا غریب شہری پے تشدد تھانہ کھنہ کی پولیس کاروائی کرنے سے گریزاں

اسلام آباد

تھانہ کھنہ کی حدود میں اوباش نوجوانوں کا غریب شہری پے تشدد تھانہ کھنہ کی پولیس کاروائی کرنے سے گریزاں

اسلام آباد (توصیف انور سے) تھانہ کھنہ کی حدود ضیاء مسجد کے قریب چند اوباش نوجوانوں کا ایک گاڑی مکینک پے تشدد واقعہ گاڑی ٹکرانے پے پیش آیا محمد ظہور نامی شخص نے کال کر کے 40 سے پچاس نامعلوم لوگوں کو کال کر کے بلا لیا اور گاڑی مکینک عثمان علی کو تشدد کا نشانہ بنایا اور اسلحہ کی نوک پے متاثرہ شہری سے 60/70 ہزار روپے اور موبائل چھین کر فرار ہو گے اس حوالے اہل علاقہ کا کہنا تھا ان لوگوں نے اپنا گروپ بنا رکھا ہے یہ آئے دن لوگوں شریف شہریوں پے تشدد کر کے اسلحہ کی نمائش لر کے علاقے میں خوف و حراس پھیلانے کی کوشیش کرتے ہیں لیکن ان کے خلاف کسی قسم کی کاروائی عمل میں نہیں لائی جاتی۔ متاثرہ شہری عثمان بھی گزشتہ تین دن سے تھانہ کھنہ کے چکر لگانے پے مجبور متاثرہ شہری نے عثمان نے آئی جی اسلام آباد، ڈی آئی جی آپریشن اور ایس ایس پی آپریشن سے اپیل کی ہے کہ مجھے ان اوباش لوگوں سے سخت جان کا خطرہ ہے لہذا ان کے خلاف فوری طور پے قانونی کاروائی عمل میں لا کر میری دادرسی کی جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button