اہم خبریں

رہنما پاکستان مسلم لیگ ن و سابق صوبائی وزیر ملک تنویر اسلم اعوان کا سیتھی ہاؤس میں عیادت کیلئے آئے حلقہ بھر کی عوام کا شکریہ

*رہنما پاکستان مسلم لیگ ن و سابق صوبائی وزیر ملک تنویر اسلم اعوان کا سیتھی ہاؤس میں عیادت کیلئے آئے حلقہ بھر کی عوام کا شکریہ
خرابی صحت پر جس طرح حلقہ کی عوام نے دعاؤں سے نوازا اور عیادت کی اس پر انکی محبتوں کا شکر گزار ہوں،
چکوال (خاور شہزاد)ملک تنویر اسلم اعوان نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے صحت میں کافی بہتری آرہی ہے،بہت جلد دوبارہ سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کرونگا،انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن کیلئے ہماری تیاری مکمل ہے،انہیں خوشی ہے کہ خرابی صحت کے باعث غیر موجودگی کی صورت میں بھی ان کے مخلص دوست عوام کے درمیان موجود رہے اور علاقائی عوام کے مسائل کے حل کیلئے ان سے رابطے میں رہ کر جہاں تک ممکن ہوا ان کے مسائل حل کئیے،ملک تنویر اسلم اعوان نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن ایک منظم جماعت ہے اور اس کے ووٹر انتہائی باشعور اور اپنے قائدین سے محبت کرنے والے لوگ ہیں،وہ منفی سرگرمیوں کی بجائے عوامی مسائل کے حل میں دلچسپی رکھتے ہیں،انہوں نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں مسلم لیگ ن بھرپور کامیابی حاصل کرکے دوتہائی اکثریت سے ایک مضبوط حکومت قائم کریگی جو ترقی کا سفر وہیں سے شروع کریگی جہاں پر 2018 میں نااہل حکومت مسلط کرکے اسے روکا گیا تھا۔*

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button