اہم خبریں

بارش کا نیا سسٹم ملک میں کب داخل ہوگا، پی ڈی ایم اے نے شیڈول جاری کر دیا



پی ڈی ایم اے نے کہا کہ بارشیں برسانے والا نیا سٹم آج رات سے ملک میں داخل ہو گا۔ پی ڈی ایم اے رپورٹ کے مطابق آج رات سے 8 جولائی تک لاہور ،اسلام آباد، راولپنڈی، مری، اٹک، چکوال اور جہلم میں بارش کا امکان ہے ، میانوالی، سرگودھا، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، گوجر انوالہ اور گجرات میں بھی بارش متوقع ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق فیصل آباد ، شیخو پورہ، جھنگ اور ٹو بہ ٹیک سنگھ میں تیز ہوائوں کیساتھ بادل برسیں گے ، بعض مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق 5 سے 8 جولائی تک ڈی جی خان، راجن پور، بھکر اور لیہ میں بارش کا امکان ہے، ملتان، ساہیوال، بہاولپور، کوٹ ادو، بہاولنگر اور اوکاڑہ میں بھی بارش متوقع ہے۔ پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ موسلادھار بارش کے باعث 6 جولائی سے *ڈی جی خان* کے پہاڑی علاقوں میں سیلاب کا خدشہ ہے 4 سے 7 جولائی تک لاہور، اسلام آباد ، راولپنڈی اور گوجرانوالہ کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈ نگ کا خدشہ ہے ، اسی دوران مری میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی امکان ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button