فیصل مورز کا سٹاف مسافروں کے ساتھ ہیرا پھری کرنے سے باز نہ آیا
اسلام آباد
فیصل مورز کا سٹاف مسافروں کے ساتھ ہیرا پھری کرنے سے باز نہ آیا
شہریوں سے پیسے بٹورنے کے ساتھ ساتھ من مرضی کی تاریخ کا ٹکٹ بھی دیا جانے لگا
شہری کے موقع پر اسرار کرنے کے باوجود ٹکٹ کی تاریخ تبدیل نہ کی گئی
اسلام آباد (احمد ضمیر سے) فیصل مورز کے بس سٹینڈ فیض آباد نے ایک شہری سے پیسے ٹکٹ کی مد میں پیسے لینے کے باوجود اس کی مرضی کا ٹکٹ نہ دیا۔ شہری نے 07/04/2024 کا ٹکٹ مانگا لیکن اسے 09/04/2024 کا ٹکٹ تھما دیا گیا۔ شہری کے بار بار اسرار کرنے کے باوجود شہری کے ٹکٹ کو تبدیل نہ کیا گیا شہری نے کنٹرول روم میں موجود فیصل مورز کے عملہ سے بھی رابطہ کیا لیکن انہوں نے بھی شہری کی شکایت سننے کی بجائے ٹال مٹول سے کام لیا۔ فیصل مورز فیض آباد ٹرمینل کے اس رویہ پے شہری نے شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا میں ایک سٹوڈنٹ ہوں میں نے اپنی پاکٹ منی سے ٹکٹ خریدی تھی لیکن فیصل مورز کے سٹاف نے مجھے اپنی من مانی کا ٹکٹ تھما کر سخت زیادتی کی ہے لہذا میری عوام سے اپیل ہے فیصل مورز کی سروسز کو استعمال نہ کریں اس کے علاوہ متعلقہ اداروں اور ڈپٹی کمشنر صاحب سے اپیل ہے کہ ان کے خلاف سخت سے سخت ایکشن لیا جائے۔ اس حوالے سے فیصل مورز کی انتظامیہ سے موقف لینے کی کوشیش کی گئی لیکن ان کی طرف سے کوئی موقف سامنے نہ آ سکا۔