اہم خبریں

حکومتی اتحاد میں شامل جماعتوں کا مشترکہ بیان



اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی جانب سے ہفتہ کی رات ایف نائن پارک اسلام آباد میں کئے جانے والے خطاب کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں جس میں ایک خاتون میجسٹریٹ کا نام لے کر اسے دھمکی دی گئی جبکہ آئی جی اور ڈی جی آئی پولیس اسلام آباد کو مخاطب کرکے ڈرانے کی کوشش کی گئی۔ یہ دھمکیاں کھلی غنڈہ گردی اور لاقانونیت ہے۔ غدارفارن ایڈڈ جماعت اور فارن فنڈنگ لینے والا اس کا چئیرمین ہے جس نے پاک فوج میں بغاوت کی سازش کی ہے۔
مشترکہ بیان میں اعلی عدلیہ پر زور دیاگیا کہ عمران خان کے خاتون میجسٹریٹ کو نام لے کر دھمکی دینے کا ازخود نوٹس لے۔ وزیر داخلہ کارسرکار میں مداخلت اور قانون کے مطابق اپنے فرائض انجام دینے والے افسران اور سرکاری عملے کو دھمکیاں دینے پر عمران خان اور ان کے ساتھیوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائیں۔ عمران خان کو آئین اور قانون کا پابندبنایاجاے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button