اہم خبریں
بٹالہ ٹاؤن اسلام آباد میں ٹینکر مافیا نے پنجے گاڑھ لیے، علاقے کا پانی خطرے میں! عوام پریشان

بٹالہ ٹاؤن اسلام آباد میں پانی کے بحران نے سنگین صورت اختیار کر لی ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق کشمیر چوک بٹالہ ٹاؤن کے پاس ٹینکر مافیا نے رہائشی پلاٹوں میں غیر قانونی طور پر بورنگ کروا کر وہاں سے ٹینکر بھرنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔اس غیر قانونی سرگرمی کے باعث علاقے کا زیرِ زمین پانی تیزی سے کم ہو رہا ہے، جس کے نتیجے میں مقامی آبادی کو مستقبل میں پانی کی شدید قلت کا سامنا ہو سکتا ہے۔عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ، کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (CDA) اور میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد (MCI) سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ ٹینکر مافیا کو لگام دی جا سکے اور پانی کے ذخائر کو بچایا جا سکے۔