اہم خبریں
وزیراعظم شہباز شریف نے اخبارات کے سرکاری نرخ 20 فیصد بڑھانے کی منظوری دیدی،مبشر حسن
اسلام آباد(نمائندہ عوامی للکار)کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز(سی پی این ای) کی اسلام آباد/ راولپنڈی کمیٹی کے پہلے اجلاس میں پرنٹ میڈیا کو درپیش مسائل پر امن طور پر حل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ یہ اجلاس سی پی این ای اسلام آباد / راولپنڈی کمیٹی کے چیئرمین یحیی ٰسدوزئی کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں پرنسپل انفارمیشن آفیسر(پی آئی او) مبشر حسن نے خصوصی شرکت کی۔ پی آئی او مبشر حسن نے اجلاس کو بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے اخبارات کے سرکاری اشتہارات کے نرخ میں 20 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے جسے منسٹری آف فنانس میں بھیجا گیا ہے اور اس کا نوٹیفکیشن جلد جاری کردیا جائے گا۔ انھوں نے اخبارات و جرائد کو درپیش دیگر مسائل بغور سنے اور انھیں حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔