شاعری

نعت رسول مقبول ﷺ

حفصہ تبسم

کرنے کو تیری ﷺ مدحت اک عمر سے چاہ ہے
الفاظ میں میرے اتنی وسعت ہی کہاں ہے

چمکا ہے یہ عالم تیرےﷺ چہرے کی ضیا سے
اِس نور سے ملے قطرہ ،میرا دامن عصیاں ہے

خالق نے مجھے تیراﷺ حب دار بنایا
اب اپنی ﷺ محبت سے، ملا رب سے جہاں ہے

غم آتے ہیں جاتے ہیں ، روز ان کا ہے ڈیرہ
درِاقدس ﷺ پہ بلائیے نا ، یہاں چین کہاں ہے

اک چشمِ تمنا ہے تجھے ﷺ خواب میں دیکھوں
تڑپتے ہوئے اشکوں کا اک بحر رواں ہے

محشر میں تو سب کی تیریﷺ شفاعت پہ نظر ہے
بس جو تیراﷺ یہاں ہے اس کا توﷺ وہاں ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button