اہم خبریں

تھانہ صادق آباد کی حدود میں قبضہ مافیا کی انوکھی منتق

راولپنڈی

(اسامہ نذیر سے)

تھانہ صادق آباد کی حدود میں قبضہ مافیا کی انوکھی منتق

راجہ محمد یونس کی کار پارکنگ پے قبضہ کرنے کی کوشیش

راجہ محمد یونس نے قبضہ کرنے والوں کے خلاف 12/03/2024 کو ایف آئی آر نمبری 943/24 درج کروائی

پولیس کی انتھک کوشیش کے باوجود ملزمان گرفتار نہ ہو سکے

مورخہ 30/03/2024 یہ ہی ملزمان دوبارہ راجہ محمد یونس کی پارکنگ پر قبضہ کرنے کے لئے گئے وہاں موجود راجہ یونس کے رشتہ داروں نے 15 پر کال کر دی جس پے پولیس نے فوری رسپونس کرتے ہوئے موقعہ پر پہنچ کے ایک ملزم کو دھر لیا۔

یہ سب حالات دیکھنے کے بعد ملزمان نے نئی چال چلتے ہوئے خود کو زخمی کر کے راجہ محمد یونس اور ان کے رشتہ داروں پے کراس ورشن بنا ڈالا

یاد رہے اس سے قبل بھی چن پیر شاہ نے سادات نامی پارکنگ پے قبضہ کیا تھا جس کا اصل مالک اس حوالے اپنی بیان حلفی دینے کے لئے بھی تیار ہے۔

اس حوالے سے اہل علاقہ سے موقف لیا گیا تو ان کا کہنا تھا یہ پارکنگ راجہ یونس نے خود بنائی تھی اور راجہ یونس ہی اس کا مالک ہے اہل علاقہ کے ویڈیو بیان بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔

راجہ محمد یونس نے سی پی او راولپنڈی اور ایس پی راول سے اپیل کی ہے معاملے کی میرٹ پے انکوائری کر کے ملزمان کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لا کر میری دادرسی کی جائے۔

اس حوالے سے راجہ محمد یونس نے میڈیا نمائندگان سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ آئیں اپنے طور پر اہل علاقہ سے موقف لیں اور میرٹ پے رپورٹ کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button