اہم خبریںپاکستانشوبز

عمرشریف کی وفات پر محمد رمضان چِھیپا کا اظہارتعزیت

چِھیپا فاؤنڈیشن کے سربراہ خادِمِ اِنسانیت محمد رمضان چِھیپا کا، کامیڈی کے بے تاج بادشاہ اور عالمی شہرت یافتہ فنکار عمر شریف کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار۔۔تمام زندگی اپنے فن سے لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والا عظیم فنکار سب کو رُلا کر چلا گیا۔۔رمضان چِھیپا عمر شریف کی وفات سے مزاح اور فن کا ایک سنہرا باب ہمیشہ کیلئے بند ہو گیا،اُن کا خلاء کبھی پُر نہیں ہو سکے گا۔۔۔رمضان چِھیپا عمر شریف نے اسٹیج، تھیٹر، ٹیلی ویژن، فلم، ہر سطح پر اپنے فن کا لوہا منوایا، سرحد پار بھی اُن کی شہرت کی دھوم تھی۔۔۔عمر شریف کو رمضان چِھیپا کا خراج عقیدتوہ فن کی دنیا میں ایک اکیڈمی کا درجہ رکھتے تھے، نوجوان فنکاروں نے بھی ان سے بہت کچھ سیکھا،انہوں نے اپنی پوری زندگی فن کیلئے وقف کی۔۔رمضان چِھیپا اُن جیسے فنکار صدیوں میں جنم لیتے ہیں، اُن کی وفات صرف پاکستان کا نہیں بلکہ دنیائے فن کا بڑا نقصان ہے۔۔۔ رمضان چِھیپا اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو صبرجمیل عطا فرمائے، آمین۔۔۔جاری کردہ میڈیا کوآرڈینیٹر چِھیپا فاؤنڈیشنچوہدری شاہد حسین

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button