اہم خبریں

راولپنڈی کے ممتاز عالم دین انتقال کر گئے

علامہ قاضی ظہور الہٰی قادری انتقال کر گئے۔

مرحوم علامہ قاضی ظہور الہٰی قادری کی نمازِ جنازہ سجادہ نشین عید گاہ پیر نقیب الرحمن نے پڑھائی

نماز جنازہ میں علماء کرام،وکلاء،سیاسی سماجی شخصیات سمیت شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی


راولپنڈی (عبدالرحمان سے) ممتاز عالم دین سربراہ جمعیت علماء اہلسنت پاکستان ممبر ضلعی امن کمیٹی سرپرست اعلیٰ میلاد مرکز راولپنڈی کینٹ ڈھوک سیداں علامہ قاضی ظہور الہٰی قادری انتقال کر گئے ہیں۔ مرحوم کو قریبی ذاتی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ مرحوم علامہ قاضی ظہور الہٰی قادری کی نمازِ جنازہ سجادہ نشین آستانہ عالیہ عید گاہ شریف پیر نقیب الرحمن صاحب نے پڑھائی۔ نماز جنازہ میں سربراہ متحدہ علماء مشائخ کونسل آ

ف پاکستان چیف آف اعوان ملک صفدر علی اعوان، سابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب راجہ ناصر، سابق تحصیل ناظم حامد نواز، ڈسٹرکٹ خطیب علامہ حافظ اقبال رضوی، مولانا پیر آمین سیالوی، علامہ پیر ابوبکر چشتی، علامہ صاحبزادہ عثمان غنی، خافظ علامہ سراج الدین صدیقی، علامہ جواد المصطفی خرم، متحدہ علماء مشائخ کونسل آف پاکستان کے سیکرٹری مالیات شیخ ندیم ابرار، حاجی ظفر اقبال سمیت مشائخ عظام، وکلاء برادری، بیوروکریٹ اور شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button