اہم خبریں

بجلی کے نرخ اور بلوں کے ذریعے فکسڈ سیلز ٹیکس کلیکشن پر جائزہ اجلاس


لاہور :وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت بجلی کے نرخ اور بلوں کے ذریعے فکسڈ سیلز ٹیکس کلیکشن پر جائزہ اجلاس

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت بجلی کے نرخ اور بلوں کے ذریعے فکسڈ سیلز ٹیکس کلیکشن پر جائزہ اجلاس آج لاہور میں منعقد ہوا .

وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کے بلوں کے ذریعے فکسڈ سیلز ٹیکس کی وصولی کو فوری طور پر معطل کر کے ٹیکس وصولی کے لیے نئے لائحہ عمل مرتب کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کے بلوں کے ذریعے دوکانداروں پر فکسڈ سیلز ٹیکس کو متفقہ شرح سے زیادہ لاگو کرنے پر انکوائری کرنے کا حکم دے دیا.

وزیراعظم شہباز شریف نے خصوصی ہدایت کی کہ دوکانداروں سےبجلی کے بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی پر کوئی بھی فیصلہ کرتے وقت تاجروں کے نمائندگان کو مشاورت میں شامل کیا جائے۔

مزید برآں وزیراعظم شہباز شریف نے تمام متعلقہ وزارتوں اور حکام کو فوری طور پر غریب طبقے کیلئے بجلی کے نرخوں میں کمی کا موثر طریقہ کار وضع کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت غریب طبقہ کے مالی تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدامات کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

اجلاس میں وفاقی وزیر برائے توانائی انجینئرخرم دستگیر وفاقی وزیر برائے خزانہ مفتاح اسماعیل، وزیر مملکت برائے پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک ، چیئرمین ایف۔ بی۔ آر , وفاقی سیکرٹریز توانائی، خزانہ اور پٹرولیم کے علاوہ دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button