اسلام آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی (آئیسکو)کے ترجمان کی جانب سے جاری کر دہ پریس ریلیز کے مطابق بوجہ ضروری کام /ڈویلمپنٹ ورکس آئیسکو ریجن کے اسلام آباد،راولپنڈی، اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پردرج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔ مورخہ یکم اگست، صبح07:00بجے تا دن12:00بجے تک ای ایم ای کمپلکس،پی اینڈ ٹی ونی،زرکون ائٹس،گولڑہ،جھنگی،سی ڈبلیو او،اظہر آباد، پتوالی، میل، ونہار،دھرابی،مین بازار، ملکوال،جاتلہ،پیرا فتیال،طاؤ محرم خان فیڈرز،صبح08:00بجے تا دن12:00بجے تک مسلم آباد،گلزار شہید،قائد آباد،احسن آباد،ڈھوک حسو،پیرودھائی،باغ سرداراں فیڈرز اور گردونواح بند رہیں گے۔ آئیسکو انتظامیہ اپنے معزز صارفین سے بجلی کی بندش پر معذرت خواہ ہے۔ وقت سے قبل کام مکمل ہونے کی صورت میں بجلی کی سپلائی مقررہ شیڈول سے پہلے بھی بحال کی جاسکتی ہے اورگردونواح کی بجلی بند رہے گی۔
Related Articles
Check Also
Close