کورونا وائرس کے مسلسل بڑھتے خطرے کے پیش نظر حکومت پنجاب کی جانب سے عوام کے تحفظ کے لیے بڑے فیصلے کئے گئے ہیں، اور صوبائی سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے پابندیوں اور کاروباری سرگرمیوں کے اوقات کار میں تبدیلی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔

Sun and Moon Print Crossover Dress only $19.99
نوٹیفکیشن کے مطابق کاروباری مراکز شام 6 بجے بند جب کہ ہفتہ اور اتوار کام کرنے کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی، جب کہ نوٹی فکیشن کا اطلاق فی الفور ہوگا اور 29 مارچ تک نافذ العمل رہے گا۔

Popular Elements
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ تمام میڈیکل سروسز، فارمیسیز، میڈیکل اسٹورز، لیباریٹریز، کلیکشن پوائنٹس 24 گھنٹے اور ہفتے کے 7 دن کھلے رہیں گے، گروسری اسٹورز، جنرل اسٹورز، چکیاں، فروٹ، سبزی کی دکانیں، تندور اور پیٹرول پمپس کو پورا ہفتہ 24 گھنٹے کھلا رہنے کی اجازت ہوگی، فلنگ پلانٹس، ورک شاپس، ٹائر پنکچر، اسپیئر پارٹس اور زرعی مشینری و آلات کی دکانیں بھی 24 گھنٹے کھلی رہیں گی، جب کہ تمام سرکاری و نجی دفاتر 50 فیصد اسٹاف کے ہمراہ کام کرنے کی پالیسی پرکاربند ہوں گے۔

Plus Size Floral Printed Hanky Hem T-Shirt only $15.86