پائلٹ آفیسر راشد منہاس (شہید)، نشان حیدر، کی والدہ بیگم رشیدہ منہاس جو ہفتہ کی صبح کراچی میں انتقال کر گئیں تھیں، کو پاک فضائیہ نے خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ پاک فضائیہ کے ایک چاق و چوبند دستے نے مرحومہ کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔نماز جنازہ میں پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید کے نام سے منسوب نمبر 2 اسکواڈرن کے ایئر اور گراؤنڈ کریو نے شرکت کی۔ نماز جنازہ میں اعلیٰ سول اور عسکری حکام نے بھی شرکت کی۔ ائیر آفیسر کمانڈنگ، سدرن ائیر کمانڈ، ائیر وائس مارشل زعیم افضل نے پاک فضائیہ کے افسران اور جوانوں کے ہمراہ مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی جانب سے ان کی قبر پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی گئی۔
Related Articles
سی ڈی اے کی جانب سے “گارڈینیا حب” میں گُل داؤدی اور موسمِ خزاں 2025 کی دو روزہ پھولوں کی شاندار نمائش کا افتتاح
2 دن ago
اسلام آباد میں بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل کے لیے سی ڈی اے، تاجر نمائندگان اور حکومتی شخصیات کا اہم اجلاس
3 دن ago
Check Also
Close

