اہم خبریں

جڑواں شہروں  میں راستوں کی بندش سے اشیائے ضروریہ مہنگی



وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں مذہبی جماعت کے احتجاج کے باعث تین روز تک مرکزی شاہراہوں کی بندش سے اشیائے ضروریہ کی ترسیل متاثر ہوئی، جس کے نتیجے میں سبزیوں، پھلوں اور دودھ کی مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔

سبزی منڈی اسلام آباد میں سامان لے جانے والے ٹرک تاخیر سے پہنچے، جس کے باعث ٹماٹر، آلو، پیاز، ادرک، لہسن اور دیگر سبزیوں کی قیمتوں میں 10 سے 25 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
تاجروں کے مطابق راستے بند ہونے سے مال بروقت منڈی تک نہیں پہنچ سکا، جب کہ ایندھن اور ٹرانسپورٹ لاگت بڑھنے سے صورتحال مزید خراب ہوئی۔

انتظامیہ کے مطابق بیشتر راستے اب کھول دیے گئے ہیں، تاہم اشیائے ضروریہ کی قیمتیں معمول پر آنے میں مزید چند دن لگ سکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button