کھیوڑہ میں سالٹ رینج فیڈریشن کے زیر اہتمام یکم مئی کے حوالے سے یوم مزدور ریلی کا انعقاد

پنڈدادنخان ( سرفراز عباس سے)تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم کے آبادی کے لحاظ سے دوسرے بڑے اور صنعتی شہر کھیوڑہ میں سالٹ رینج فیڈریشن کے زیر اہتمام یکم مئی یوم مزدور کے حوالے سے ریلی نکالی گئی، ریلی کا آغاز ایل سی آئی کھیوڑہ کے مین گیٹ سے ہوا اور میلاد چوک پر اختتام پذیر ہوئی، جہاں پر مختلف مزدور رہنماؤں اور سیاسی رہنماؤں نے شرکاء سے خطاب خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ دن ان عظیم لوگوں کی جدوجہد اور قربانیوں کو سلام پیش کرنے کے لیے منایا جاتا ہے جن کی محنت سے دنیا ترقی کرتی ہے قومیں آگے بڑھتی ہیں اور معاشرہ ترقی کرتا ہے وہی معاشرہ ایک مثالی معاشرہ ہوتا ہے جس میں مزدور کو اس کی اجرت کا صلہ بروقت دیا جاتا ہے، ان کو تحفظ اور عزت دی جاتی ہے مقررین نے قرار داد پیش کی اور حکومت وقت سے تحصیل پنڈدادنخان میں الفلاح بینک کی برانچ کے قیام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے بزرگوں کو پنشن بائیو میٹرک کروانے کے لیے نہایت دشوار گزار سفر کر کے دوسری تحصیل میں جانا پڑتا ہے جو نہایت ہی تکلیف دہ مرحلہ ہوتا ہے، یا پھر یہ سہولت تمام بنکوں کو دی جائے تاکہ پنشنرز کو پریشانی نہ ہو، اس کے علاوہ یہاں پی ایم ڈی سی بوائز کالج کے قیام کے لیے بھی تجویز پیش کی، مقامی اداروں سے گزارش کی گئی کہ جب بھی نئی بھرتیاں ہوں تو پہلی کھیوڑہ کے شہریوں کو دی جائے، جو فیکٹریاں ابھی تک رجسٹر نہیں ہوئیں وہ مالکان اپنی فیکٹریاں رجسٹر کروائیں اور اپنے ملازمین کی رجسٹریشن ای او بی آئی میں کروائیں، دعائیہ کلمات کے بعد ریلی اختتام پذیر ہو گئی۔