اہم خبریں

ڈپٹی ڈائریکٹر فشریز نے اپاوا کے صدر نوید قریشی کو درخواستوں پر بڑی حد تک منظوری کی یقین دہانی کروادی گئی



ڈپٹی ڈائریکٹر فشریز نے اپاوا کے صدر نوید قریشی کو درخواستوں پر بڑی حد تک منظوری کی یقین دہانی کروادی گئی

اپاوا کے پلیٹ فارمز دی دی جانے والی درخواستوں کی منظوری نے جڑواں شہروں سمیت ملک بھر کے شکاریوں میں خوشی کی لہر دوڑا دی ہے

موجودہ ٹھیکیدار نا صرف راول ڈیم بلکہ شکاریوں کیلئے بھی بہتری۔ ثابت ہوا ہے ماضی میں ڈیم پر مچھلی چوری کی وارداتوں بڑی حد تک کنٹرول کی گئیں ، صدر اپاوا

صدر نوید، سیکرٹری قاسم ، عثمان ، حاجی نظام ، وسیم خان، سعید قریشی، انفارمیشن سیکرٹری وقاص اور گورننگ باڈی کے عہدے داران نے ڈی ڈی فشریز اور ٹھیکیدار کا شکریہ ادا کیا ہے

اسلام آباد ( نامہ نگار خصوصی ) ال پاکستان اینگلرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے جڑواں شہروں سمیت ملک بھر کے ہزاروں شکاریوں کی خواہش پر دی جانے والی دونوں درخواستوں کو ڈپٹی ڈائریکٹر فیشرز کی جانب سے بڑی حد تک تسلیم کرتے ہوئے ممکنہ سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کروا دی گئی ہے ۔ اس ضمن میں ال پاکستان اینگلرز ویلفیئر ایسوسی یشن کے صدر نوید قریشی کا کہنا ہے کہ وہ اپنی تنظیم سے ہٹ کر بھی کنڈی ڈوری کے شکار سے منسلک تمام شکاریوں کے ہر سکھ دکھ میں ساتھ کھڑے ہوں گے اور راول ڈیم پر تعینات موجودہ ڈپٹی ڈائریکٹر کی جانب سے درخواستوں پر خصوصی توجہ دیے جانے پر انہوں نے فشریز ڈیپارٹمنٹ اور راول ڈیم کے موجودہ ٹھیکے دار کا شکریہ ادا کیا ہے صدرپاوا نوید قریشی کا کہنا ہے کہ موجودہ ٹھیکے دار نہ صرف راول ڈیم بلکہ کنڈی ڈوریوں کے شکاریوں کے لیے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں کیونکہ ماضی میں راول ڈیم پر کرنٹ جال پٹی اور مچھلی چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کو کنٹرول کرنے میں موجودہ ٹھیکے دار نے بڑی حد تک کامیابی حاصل کی ہے اس لیے کنڈی ڈوری کے ہزاروں شکاریوں کی خواہش ہے کہ موجودہ ٹھیکے دار نہ صرف راول ڈیم کی باگ ڈور سنبھالے بلکہ شکاریوں کو بھی ان کے جائز حقوق فراہم کرنے کے لیے سرکاری محکمے فیشرز ڈیپارٹمنٹ کو دی جانے والی درخواستوں میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے ۔ یاد رہے کہ ال پاکستان اینگلرز ویلفیئر ایسوسی یشن کی جانب سے فشریز ڈیپارٹمنٹ کو دی جانے والی دو درخواستوں میں سے پہلی میں راول ڈیم کی پرچی کو کم کرنے یا ایک ہزار کی پرچی میں چار راڈ لگانے کی اجازت طلب کی گئی تھی جبکہ دوسری درخواست میں راول ڈیم کو شکاریوں کے لیے پورا ہفتہ کھولنے اور رم جھم ریسٹورنٹ سے اسپل وے کے علاوہ پورے ڈیم پر رسائی کی درخواست کی تھی ال پاکستان اینگلرز ویلفیئر ایسوسی یشن کے صدر نوید قریشی کو گزشتہ روز خصوصی نشست میں ڈپٹی ڈائریکٹر نے اس بات کی یقین دہانی کروا دی ہے کہ انے والے دو تین دنوں میں دونوں درخواستوں میں نظر ثانی کرتے ہوئے شکاریوں کی فلاح و بہبود کے لیے اور درینہ خواہش کو مد نظر رکھتے ہوئے ممکنہ مراعات اور لچک فراہم کر دی جائے گی جس کے بعد ال پاکستان اینگلرز ویلفیئر ایسوسییشن کے صدر نوید قریشی نائب صدر محمد عثمان جنرل سیکرٹری محمد جنرل سیکرٹری محمد قاسم حاجی نظام انفارمیشن وقاس  فنانس سیکرٹری سعید افس سیکرٹری  وسیم خان اور  ممبر گورننگ باڈی طحہٰ قریشی ، حافظ فیضان ، شہزاد مینول ، جاوید لڈو ، استاد شاہد سمیت دیگر تمام ممبران نے محکمہ فشزیز اور ڈپٹی ڈائریکٹر راول ڈیم اور ٹھیکے دار فضل خان کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے اور خواہش اظہار کیا ہے کہ جلد از جلد شکاریوں کے لیے خوشی کی نوید سنا دی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button