نمائندگان کی خبریں

تیز رفتاری ایک اور جان لے گئی

تیز رفتاری ایک اور جان لے گئی — ایف ڈبلیو او ملازم مرید حسین
پنڈ دادنخان کے علاقے ڈھوک وینس کے قریب جاں بحق
پنڈ دادنخان (سرفراز عباس)
تفصیلات کے مطابق
للہ جہلم ڈو ویل کیرج وے موت بانٹنے لگا تیزی رفتاری کے باعث
للہ پنڈدادن خان روڈ پر ڈھوک وینس کے قریب ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جس میں ایف ڈبلیو او کا ملازم موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا۔مرید حسین ولد محمد خان (سکنہ قائد آباد، ضلع خوشاب) چوران کیمپ میں اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہا تھا کہ آج دن کے وقت ڈھوک وینس کے قریب تیز رفتاری کے باعث ٹرک سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق متوفی کی میت کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پنڈدادن خان منتقل کر دیا گیا ہے۔ مرید حسین ایف ڈبلیو او میں بطور کانسٹیبل خدمات انجام دے رہا تھا۔ تیز رفتاری اور لاپرواہی جان لیوا ثابت ہوتی ہے۔
یہ افسوسناک واقعہ ایک بار پھر اس بات کی یاد دہانی ہے کہ احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنے سے قیمتی جانیں ضائع ہو جاتی ہیں۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل دے۔آمین یارب العالمین۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button