اہم خبریں

ایس پی سوان زون پری گل ترین کا تھانہ لوہی بھیر کا اچانک دورہ



اسلام آباد (احمد ضمیر سے) ایس پی سوان زون پری گل ترین نے تھانہ لوہی بھیر کا بغیر پیشگی اطلاع کے اچانک دورہ کیا، جہاں انہوں نے تھانے کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا۔

دورے کے دوران ایس پی نے فرنٹ ڈیسک، ریکارڈ روم، حوالات اور رہائشی کمروں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے وہاں موجود عملے کی کارکردگی اور تھانے میں دستیاب سہولیات کا بھی بغور مشاہدہ کیا۔ ایس پی پری گل ترین نے ہدایت کی کہ تھانے میں آنے والے سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی اور پیشہ ورانہ انداز میں پیش آیا جائے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے، اور اس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ تھانے میں موجود شہریوں سے بھی ملاقات کی گئی، جنہوں نے اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔

ایس پی نے موقع پر ہی متعلقہ افسران کو بعض شکایات کے فوری ازالے کے احکامات جاری کیے اور تھانے کے مجموعی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button