اہم خبریں

غیر قانونی پیٹرول ایجنسیوں،ایل پی جی ری فیلنگ کا غیر قانونی کاروبار عروج پر

راولپنڈی غیر قانونی پیٹرول ایجنسیوں،ایل پی جی ری فیلنگ کا غیر قانونی کاروبار عروج پر

انتظامیہ خاموش،گلی محلوں میں جان لیوا کاروبار کے باعث شہری عدم تحفظ کا شکار

متعلقہ اداروں کے اہلکاروں نے منتھلیاں لگوا کر غیر قانونی کاروبار کرنے والوں کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے،عوامی حلقوں کے تحفظات

راولپنڈی (عبدالرحمان سے) راولپنڈی جگہ جگہ غیر قانونی پیٹرول ایجنسیوں کی بھرمار ایل پی جی گیس کی گاڑیوں اور سلنڈرز میں ریفلینگ کے غیر قانونی کاروبار پر مقامی انتظامیہ کسی بڑے سانحے کے رونما ہونے کے انتظار میں خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے، شہری حلقوں کے مطابق ایل پی جی گیس ریفلنگ کے کاروبار کی وجہ سے کسی بھی قسم کے حفاظتی اقدامات نہ ہونے کے باعث  کسی بھی وقت کوئی بڑا حادثہ رونما ہو سکتا ہے گاڑیوں میں بھی غیر قانونی گیس سلنڈر نصب ہیں جن میں ایل پی جی گیس کی ریفلینگ کی جاتی ہے

جس کے باعث کسی بھی وقت گاڑیوں میں سوار افراد جان کی بازی ہار سکتے ہیں جبکہ غیر قانونی پٹرول ایجنسیوں کا پیمانہ بھی کم ہے یہ غیر قانونی کام کرنے والے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں، شہریوں کی جانب سے یہ تحفظات بھی پیش کیے جا رہے ہیں

کہ متعلقہ اداروں کے اہلکاروں نے اپنی منتھلیاں لگا کر خطرناک کاروبار کرنے والوں کو کھلی چھوٹ دی ہوئی ہے۔ جس بنا پر یہ لوگ بے خوف اور دھڑلے کے ساتھ غیر قانونی کاروبار کر رہے ہیں، اس غیر قانونی کاروبار کی بھر مار راولپنڈی کے دیگر علاقوں کے علاؤہ تھانہ آر اے بازار کے گنجان آباد علاقے غازی آباد اور تھانہ دھمیال کے علاقے چک جلال دین گرجا روڈ، قریشی آباد، کرسچن کالونی گردونواح میں بھی ہے۔

عوامی سماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہریوں کی جانوں کو خطرات میں ڈالنے اور جان لیوا کاروبار کرنے والوں کے خلاف بلاتفریق کریک ڈاؤن کیا جائے اور ملوث اہلکاروں کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button