اہم خبریں

دریائے چناب میں ممکنہ سیلابی ریلے کا خدشہ، شاہ نواز رانجھا اور ڈپٹی کمشنر سرگودھا کا طالب والا کا ہنگامی دورہ

سرگودھا ( طارق قاسمی سے ) ڈویژنل صدر مسلم لیگ ن سرگودھا چوہدری شاہ نواز رانجھا نے ڈپٹی کمشنر سرگودھا حسین احمد رضا چوہدری کے ہمراہ دریائے چناب پر طالب والا کے مقام کا ہنگامی دورہ کیا  اور  ممکنہ سیلابی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا اس موقع پر بریفننگ میں ڈویژنل صدر چوہدری شاہ نواز رانجھا اور ڈپٹی کمشنر سرگودھا حسین احمد رضا چوہدری کو بتایا گیا کہ آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران دریائے چناب میں طالب والا کے مقام پر نچلے سے درمیانے درجے کے سیلابی ریلے کے گزرنے کا خدشہ ہے اور ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام حفاظتی اور انتظامی اقدامات فوری مکمل کرنے کے لیے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں
دریائی کناروں اور نشیبی علاقوں میں رہنے والے شہریوں کو فوری وارننگ جاری کرنے اور بروقت محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی ہدایت بھی کردی گئی ہے جبکہ مال مویشیوں کی بروقت محفوظ مقامات پر منتقلی یقینی بنانے اور لائیو اسٹاک کے لیے ہنگامی انتظامات مکمل رکھنے کی ہدایت بھی کی گئی ہےانہیں بتایا گیا کہ فلڈ ریلیف کیمپس، ریسکیو بوٹس، مشینری، ادویات اور دیگر ضروری سامان ہر وقت تیار رکھے جائیں گے اور تمام متعلقہ محکمے ہائی الرٹ ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button