پاکستانٹیکنالوجی

وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی پاکستانی خلا باز ذیشان علی سے خلائی اسٹیشن پر گفتگو

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف اور چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے چین کے تیانگونگ خلائی اسٹیشن پر موجود پاکستان کے پہلے خلا باز محمد ذیشان علی سے براہ راست گفتگو کی۔

ریڈیو پاکستان کے مطابق یہ گفتگو اسلام آباد میں سپارکو کے دورے کے موقع پر ہوئی۔ وزیراعظم نے ذیشان علی کو خلا میں پاکستان کی نمائندگی کرنے پر مبارک باد دی اور کہا کہ ان کا مشن پاکستان کے انسان بردار خلائی پروگرام کے آغاز کی علامت ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ خلا باز کے تجربات اور سائنسی تحقیق پاکستان میں سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبوں میں نئی پیش رفت کا راستہ کھول سکتے ہیں۔ انہوں نے اس مشن کو پرامن مقاصد اور انسانیت کے اجتماعی فائدے کے لیے خلائی تحقیق کی اہم مثال قرار دیا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بھی ذیشان علی کی کامیابی پر فخر کا اظہار کیا۔

ماخذ: ریڈیو پاکستان، 28 نومبر 2026۔ اصل خبر

تصویر: خلائی اسٹیشن کی فنکارانہ نمائندگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button