اہم خبریں

قومی سلامتی کا ان کیمرہ اجلاس، پارلیمنٹ میں میڈیا کا داخلہ بھی بند

ترجمان قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی میں کل بروز 18 مارچ کو ہونے والے قومی سلامتی کے ان کیمرہ اجلاس کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت اور غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔ کسی بھی غیر متعلقہ فرد کا داخلہ ممنوع قرار دے دیا گیا ہے، جبکہ میڈیا سمیت تمام انٹری کارڈز کو عارضی طور پر غیر مؤثر کر دیا گیا ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اجلاس کے دوران پارلیمنٹ کی حدود میں کسی بھی قسم کی عکس بندی، ویڈیو گرافی اور فوٹو گرافی پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ترجمان قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ میڈیا کی اہمیت اور ضروریات سے مکمل آگاہ ہیں، لیکن قومی سلامتی کے پیش نظر میڈیا اور تمام متعلقہ فریقین سے تعاون کی گزارش کی جاتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button