اہم خبریں

مری میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن جاری

مری میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن جاری

آپریشن حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی اور ڈی سی مری آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر جاری ہے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مری کیپٹن (ریٹائرڈ) قاسم اعجاز آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں۔

کلڈنہ، جھیکا گلی، کارٹ روڈ، نیو مری روڈ ، ایکسپریس ہائی وے سمیت مختلف مقامات پر غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن جاری

آپریشن میں کئی غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کیا جا چکا ہے۔

تعمیراتی میٹریل کو انتظامیہ نے قبضے میں لے لیا۔

کئی عمارتوں کی غیر قانونی تعمیر کو روک کر انہیں سر بمہر کر دیا گیا۔
اے ڈی سی آر مری کیپٹن (ر) قاسم اعجاز

غیر قانونی تعمیرات کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
اے ڈی سی آر مری کیپٹن (ر) قاسم اعجاز

جہاں کہیں غیر قانونی تعمیرات ہو رہی ہیں، ان عمارات کو سر بمہر کیا جا رہا ہے۔
اے ڈی سی آر مری کیپٹن (ر) قاسم اعجاز

مری میں تعمیراتی میٹریل لانے پر مکمل پابندی عائد ہے۔
اے ڈی سی آر مری کیپٹن (ر) قاسم اعجاز

انتظامیہ کی جانب سے قبضے میں لیا گیا تعمیراتی میٹریل واپس نہیں کیا جائے گا ۔
اے ڈی سی آر مری کیپٹن (ر) قاسم اعجاز

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button