اہم خبریں

بیوی نے سر پر توے کا وار کرکے اپنے شوہر کو ابدی نیند سلا دیا


عدم برداشت کا دلخراش واقعہ تھانہ جاتلی کے نواحی علاقے آہدی میں پیش آیا بیوی بھی شوہر کے سریے کے وار سے زخمی ہو گئی
گھریلو جھگڑے میں میاں بیوی نے ایک دوسرے پر حملہ کر دیا شوہر راستے میں دم توڑ گیا بیوی کو ہسپتال سے پولیس نے گرفتار کر لیا
گوجرخان (قمرشہزاد) عدم برداشت گھریلو لڑائی جھگڑا شدت اختیار کر گیا میاں بیوی کے لڑائی جھگڑے میں توے اور لوہے کے سریے کا آزادانہ استعمال سے دونوں فریقین زخمی ہسپتال ریفر کرتے ہوئے شوہر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں کی بازی ہار گیا تفصیلات کے مطابق تھانہ جاتلی کے نواحی علاقےآہدی میں قتل کی لرزہ خیز واردات میاں بیوی کے درمیان معمولی تنازع کی بنا پر دونوں ایک دوسرے پر حملہ آور ہو گے شوہر نے بیوی پر لوہے کے سریے کا وار کیا اور زخمی ہو گی جس پر اس نے اپنے شوہر پر روٹی پکانے والے توے کا وار کیا جو اسکے سر پر لگا اور شدید زخمی ہو گیا واقعے کی اطلاع پر امدادی ٹیموں نے دونوں زخمیوں کو ہسپتال ریفر کیا جہاں راستے میں جاتے ہوئے محمود چوہان نامی شوہر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبحق ہو گیا واقعے کی اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ جاتلی پولیس نفری کے ہمراہ پہنچے اور ہسپتال سے بیوی کو گرفتار کر لیا، جبکہ ڈیڈ باڈی کو تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد ورثا کے حوالے کر دی پولیس تھانہ جاتلی نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے اپنی تفتیش کا آغاز کر دیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button