اہم خبریں

ایس ایچ او کھنہ کو سسپنڈ اور ڈسمس فراہم سروس کر دیا گیا



گزشتہ دنوں تھانہ کھنہ کی حدود میں بچی کا ڈور کی وجہ سے گلہ کٹنے کے واقعہ پر ایس ایچ او کھنہ کو سسپنڈ اور ڈسمس فراہم سروس کر دیا گیا

یاد رہے یہ ایس ایچ او کھنہ زائد شاہ وہ ایس ایچ او تھا جس نے قبضہ مافیا اور منشیات فروشوں کو نکیل ڈال رکھی تھی

اعلی افسران کی طرف سے ایس ایچ او کھنہ کو ڈسمس فراہم سروس اور سسپنڈ کرنا سمجھ سے بالاتر ہے مقامی لوگوں کا موقف

اسلام آباد (احمد ضمیر سے) اسلام آباد تھانہ کھنہ کے علاقے میں ڈور سے سات سالہ بچی کا گلہ کٹنے کا معاملہ وزیر داخلہ محسن نقوی صاحب کا نوٹس ایس ایچ او کھنہ سسپنڈ ڈسمس فراہم سروس ایس ایچ او کھنہ زائد شاہ کو سسپنڈ اور ڈسمس کرنے پے مقامی لوگوں کا شدید ردعمل اس حوالے میڈیا سے بات کرتے ہوئے مقامی لوگوں کا کہنا تھا گزشتہ کچھ عرصہ قبل جب زائد شاہ صاحب ایس ایچ او تعینات تھے تو ڈکیتی، راہزنی کی وارداتوں میں نمایاں کمی آئی تھی اب پھر ایس ایچ او کھنہ زائد شاہ کو تھانہ کھنہ کی ایس ایچ او شپ کا چارج سمبھالے چند دن ہی گزرے تھے کہ انہیں ایک حادثے کی باعث سسپنڈ اور ڈسمس فراہم سروس کر دیا گیا جب کہ ایس ایچ او زائد شاہ ایک کرائم فائٹر اور نڈر ایس ایچ او تھے جو کسی بھی اطلاع پر نا صرف پہنچتے تھے بلکہ فوری طور پر قانونی کاروائی بھی عمل میں لاتے تھے ایس ایچ او زائد شاہ کی تعیناتی بھی منشیات فروشوں اور قبضہ مافیا کی موت تھی اہل علاقہ کا شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ شائد اس حادثے کا بہانہ بنا کر ایس ایچ او کھنہ زائد شاہ کو کسی اثر و رسوخ والی شخصیت کے کہنے پر سسپنڈ اور ڈسمس فراہم سروس کیا گیا ہو وفاقی وزیر داخلہ، آئی جی اسلام آباد، ڈی آئی جی آپریشن اور ایس ایس پی آپریشن کو سوچنا ہو گا کہ اگر کسی حادثے پے جس میں ایس ایچ او کی غلطی نہ ہو اسے سسپنڈ اور ڈسمس کرنا باقی پوری فورس کا بھی حوصلہ پست کرے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button