اہم خبریں

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا برسٹر سیف کے بیان پر رد عمل

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا برسٹر سیف کے بیان پر رد عمل

برسٹر صاحب مجھے لگتا ہے اپ کو صرف پنجاب کی نوکری کرنی ہے،آج تک بتایا تو نہیں خیبر پختونخواہ میں کیا کارنامے سر انجام دینےہیں : عظمیٰ بخاری

مریم نواز نے 30 دنوں میں عوامی فلاح کے 30 پروجیکٹس دیے ہیں: عظمیٰ بخاری

علی امین گنڈاپور نے 30 دنوں میں ایک بھی عوامی فلاح کا پروجیکٹ متعارف نہیں کروایا: عظمیٰ بخاری

ہم سے مقابلہ کرنا ہے تو کارکردگی میں کریں گالم گلوچ الزامات کی سیاست ہمیں نہیں آتی یہ سب آپ کو مبارک ہو: عظمیٰ بخاری

جتنی فکر آپ کو مریم نواز کی ہے کاش اتنی فکر پختونخواہ کے عوام کی ہوتی: عظمیٰ بخاری

ابھی کل ہی خیبر پختونخواہ میں بارشوں کے باعث سات افراد جان بحق ہو گئے جن میں تین کمسن بچے بھی شامل ہیں: عظمیٰ بخاری

خدا کا خوف کریں خیبر پختون خواہ کے عوام کے حال پر رحم کھائیں: عظمیٰ بخاری

اگر آپ لوگ بدقسمتی سے پختونخوا پر مسلط ہو گئے ہیں تو یہاں کے لوگوں کے لیے اسانیاں پیدا کرے: عظمیٰ بخاری

مالاکنڈ ڈویژن، لوئر دیر، اپر دیر، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں عوام آپ کو بد دعائیں دے رہے ہیں: عظمیٰ بخاری

جس صوبے میں 10 افراد بارشوں سے جان بحق ہو جائے اس صوبے کے ترجمان کو مریم نواز کی فکر پڑی ہے: عظمیٰ بخاری

پہلے 35 پنکچر پھر 4 حلقے اب فارم 45 تانگہ پارٹی کا ورد بن چکا ہے: عظمیٰ بخاری

آپ کی قسمت میں رونا دھونا لکھا ہے یہی آپ کا مقدر ہے: عظمیٰ بخاری

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button