اہم خبریں

ڈینگی کا وار، دھرنوں کی وجہ سے راستہ نہ ملنے پر نوجوان جاں بحق

ڈینگی کا قہر — منہالہ کا نوجوان عمار حیدر بروقت علاج نہ ملنے پر زندگی کی بازی ہار گیا

دھرنوں اور سڑکوں کی بندش نے ایک اور گھر اجاڑ دیا، پنجاب حکومت اور مظاہرین سے سوال — ذمہ دار کون؟

چوآ سیدن شاہ (خاور شہزاد سے)ذرائع کے مطابق عمار حیدر ولد عظمت عباس، تحصیل چوآ سیدن شاہ سکنہ منہالہ، گزشتہ چند روز سے ڈینگی بخار میں مبتلا تھا۔ اہلِ خانہ کے مطابق نوجوان کو حالت بگڑنے پر فوری طور پر ڈی ایچ کیو اسپتال چکوال منتقل کیا گیا، جہاں ابتدائی علاج کے باوجود طبیعت سنبھل نہ سکی۔ذرائع کے مطابق مریض کو تشویش ناک حالت کے باعث ہولی فیملی اسپتال راولپنڈی منتقل کیا جانا ضروری تھا، تاہم ملک بھر میں جاری دھرنوں اور کشیدہ حالات کے باعث رستے بند ہونے سے مریض کو بروقت اسپتال تک پہنچانا ممکن نہ ہو سکا۔ نتیجتاً، یہ جوان تڑپ تڑپ کر زندگی کی بازی ہار گیا۔اہلِ علاقہ نے اس واقعے پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سڑکوں کی بندش نے عوام کی زندگیوں کو داؤ پر لگا دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر رستے کھلے ہوتے تو شاید ایک قیمتی جان بچائی جا سکتی تھی۔مقامی شہریوں نے پنجاب حکومت اور مظاہرین دونوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئےکہا کہ“اختلافات اپنی جگہ، مگر خدارا عوام کی زندگیوں سے کھیلنا بند کریں۔ احتجاج کی سیاست انسانیت پر بھاری نہیں ہونی چاہیے۔عوامی حلقوں کا مطالبہ ہے کہ اعلیٰ حکام اس اندوہناک واقعے کا فوری نوٹس لیں، رستوں کی بندش، علاج میں رکاوٹوں اور ڈینگی کے بڑھتے کیسز کے پیشِ نظر ہنگامی اقدامات کیے جائیں تاکہ مزید کسی ماں کی گود نہ اجڑے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button