راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ میں غیر قانونی تعمیرات کا کام عروج پر، ذمہ داران ایکشن لینے سے قاصر

راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ 1 تا 5 کے سپر چیکر بلال خان کے موقف نے تہلکا مچا دیا
غیر قانونی تعمیرات کیلئے ہفتے اور اتوار سمیت دیگر تمام تعطیلات کے دنوں میں ڈیلیں مکمل ، تعمیر مکمل ہو جانے کے بعد ہم کچھ کر ہی نہیں سکتے ، بلال
تمام وارڈوں میں سینکڑوں رہائشی اور کمرشل تعمیرات پر سوالیہ نشان، سپر چیکر بلال نے کارکردگی کا بھانڈا ہی پھوڑ دیا
کوئی بھی ذمہ دار چاہے تو شواہد کے ساتھ اپنا موقف دے سکتا ہے جسکو ادارے کی جانب سے اپنی غیر جانبدرانہ پالیسی کے مطابق مناسب جگہ فراہم کی جائے گی
راولپنڈی ( مدثر الیاس کیانی ) راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ میں جس کی لاٹھی اس کی بھینس کا قانون لاگو وارڈ ایک تا پانچ کے سپر جیکر محمد بلال خان کا دعوی ہے کہ جو غیر قانونی تعمیرات چھٹی کے دنوں میں مکمل ہو جاتی ہیں ہم ان کو کسی صورت نہ غیر قانونی قرار دے سکتے ہیں اور نہ ہی مسمار کر سکتے ہیں ایک انتہائی اہم سیٹ پر تعینات سپر چیک کے اس غیر ذمہ دارانہ بیان نے کنٹونمنٹ بورڈ کی کارکردگی کا پردہ ہی چاک کر کے رکھ دیا ہے جس کے بعد اعلی حکام میں کھل بلی مچ گئی ہے کیونکہ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ زیادہ تر غیر قانونی تعمیرات ہفتے اور اتوار کو مکمل کی جاتی ہیں جبکہ عام تعطیل کے دنوں میں یا سرکاری چھٹی کے دنوں میں پہلے سے بکنگ کروا لی جاتی ہے اور جس وقت اعلی افسران اپنے اپنے گھروں میں سکون سے سو رہے ہوتے ہیں تو ان دنوں میں ذرائع کے مطابق کنٹونمنٹ بورڈ کے انسپیکٹر قانون کے خلاف ہونے والی تعمیرات کو مکمل کروا رہے ہوتے ہیں یہی وجہ ہے کہ راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ ایک تا پانچ میں درجنوں تعمیرات ایسی ہیں جن پر سوال اٹھائے جا سکتے ہیں اس ضمن میں سپر چیکر بلال کا واضع موقف سامنے آ چکا ہے اگر کوئی اور ذمہ دار بھی شواہد کے ساتھ اپنا موقف دینے کا خواہش مند ہوا تو اس کو مناسب جگہ فراہم کی جائے گی۔